کراچی کی اہم شاہراؤں پرکچرا جلانے والوں کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا فیصلہ

کراچی(بولونیوز)سندھ حکومت نے کراچی کی اہم شاہراہوں پر کچرا جلانے والوں کیخلاف سخت کارروائی اور مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیصلہ وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ کی زیر صدارت سندھ سالڈ ویسٹ کے اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کچرا جلانے والوں کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے گی، چاہیے اس کا تعلق کسی بھی ادارے سے ہو۔ اجلاس میں میٸر کراچی مرتضیٰ وہاب، سیکریٹری لوکل گورنمنٹ، ایم ڈی سالڈ ویسٹ منیجمنٹ اور دیگر افسران نے شرکت کی جبکہ ٹاؤن اور یوسی چیئرمینز نے بھی شرکت کی جبکہ ایم ڈی سالڈ ویسٹ نے اجلاس میں بریفنگ دی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *