عدالت کے حکم پر پولن الرجی والے درخت کاٹنے کے بعد ٹھیکیدار نے تمام درخت کاٹ دیے

اسلام آباد(بولونیوز) کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق پولن الرجی پیدا کرنے والے جنگلی شہتوت کے درخت کاٹنے کے لیے ٹینڈر جاری کیا تھا، تاہم ٹھیکیدار نے متعین حدود سے تجاوز کرتے ہوئے 3 سے 4 ایکڑ رقبے پر لگے تمام درخت کاٹ دیے۔

سی ڈی اے کے مطابق ٹینڈر کے تحت فیصلہ کیا گیا تھا کہ پولن الرجی پیدا کرنے والے جنگلی شہتوت کے درخت کاٹے جائیں اور ان کی جگہ ماحول دوست مقامی درخت لگائے جائیں، لیکن ٹھیکیدار نے بغیر کسی مارکنگ یا شناخت کے تقریباً چار ایکڑ کے رقبے سے تمام درخت ہٹا دیے۔

ذرائع نے بتایا کہ اس غیر ذمہ دارانہ عمل کے بعد وفاقی دارالحکومت میں وسیع رقبہ ہر درخت سے خالی ہو گیا، جس کے نتیجے میں ماحول اور شہریوں کی فضا متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ سی ڈی اے نے ابھی اس معاملے کی تفصیلی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *