ملک کی دو تہائی آبادی کے پاس کوڑا کرکٹ ٹھکانے لگانے کا نظام موجود نہ ہونے کا انکشاف
اسلام آباد(بولونیوز)ملک کی دوتہائی آبادی کے پاس کوڑا کرکٹ ٹھکانے لگانے کا نظام موجود نہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ دستاویز کے مطابق ملک کی 67 فیصد آبادی کوڑا کرکٹ کھلے عام پھینکنے پر مجبور ہے، ملک میں 11 فیصد آبادی کوڑا ٹھکانے لگانے کے لیے میونسپل کارپوریشن، 9 فیصد نجی سروسز پر انحصار کرتی ہے۔
شہروں میں 25 فیصد آبادی میونسپل کلیکشن، 18 فیصد نجی سروسز پر انحصار کرتی ہے، پنجاب اور سندھ میں کوڑا کرکٹ ٹھکانے لگانے کا نظام دیگر صوبوں سے بہتر ہے جبکہ خیبر پختونخواہ میں کوڑا کرکٹ ٹھکانے لگانے کا محدود نظام ہے۔
خیرپختونخواہ کے دیہی علاقوں کے 85 فیصد گھرانے سرعام کوڑا کرکٹ پھینک رہے ہیں، کے پی کے شہری علاقوں میں 41 فیصد گھرانے کوڑا سرعام پھینک رہے ہیں۔
جاری کردہ دستاویر میں کہا گیا ہے کہ بلوچستان میں کوڑا کرکٹ اٹھانے کا نظام ناقص ترین ہے، بلوچستان میں میونسپل سطح پر ویسٹ مینجمنٹ کی سہولت صرف ایک فیصد گھرانوں کو دستیاب ہے، بلوچستان میں 81 فیصد گھرانے سرعام کوڑا کرکٹ پھینکتے ہیں۔


