سندھ سولر انرجی منصوبے میں اربوں روپے کی کرپشن کا انکشاف

کراچی(بولونیوز)سینیٹرسیف اللہ ابڑونے سندھ کے سولر انرجی منصوبے میں اربوں روپے کی کرپشن کا انکشاف کیا ہے۔ ان کے مطابق وہی سولر پینل، جو مارکیٹ میں 21 ہزار روپے میں دستیاب تھا، منصوبے کے تحت 60 ہزار روپے میں خریدا گیا۔

سینیٹر سیف اللہ ابڑو نے الزام عائد کیا کہ اس کرپشن میں ملوث شخص وہی ہے جو ایک وقت میں وزیراعلیٰ بننے کا خواہاں تھا۔

ان کا کہنا ہے کہ اس منصوبے میں سرکاری فنڈز کے ناجائز استعمال اور من پسند خریداری کے ذریعے عوامی وسائل کو نقصان پہنچایا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *