پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں استحکام، روپے کی قدر میں اضافہ

کراچی(بولونیوز)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز استحکام دیکھنے میں آیا، جبکہ تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کمی سے روپے کی قدر میں اضافہ ہوا۔

کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 376 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس سے انڈیکس ایک لاکھ 71 ہزار 450 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔ گزشتہ روز بھی اسٹاک مارکیٹ میں تیزی رہی تھی اور انڈیکس بلند ترین سطح پر پہنچا تھا، تاہم کاروبار کے اختتام پر انڈیکس معمولی کمی کے ساتھ بند ہوا۔

دوسری جانب امریکی ڈالر کی قدر میں مسلسل کمی دیکھی گئی۔ انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت مزید 4 پیسے کم ہو کر 280 روپے 17 پیسے ہو گئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *