کراچی میں ڈمپرز اور ہیوی ٹریفک کے داخلے پر دفعہ 144 کے تحت پابندی عائد

کراچی(بولونیوز)شہر میں ڈمپرز اور ہیوی ٹریفک کے داخلے پر دفعہ 144 کے تحت پابندی عائد کردی گئی ہے۔ اس حوالے سے کمشنر کراچی حسن اکبر نقوی کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق شہر میں صبح 6 بجے سے رات 10 بجے تک ہیوی ٹریفک کے داخلے پر پابندی ہوگی، جو 2 ماہ تک نافذ العمل رہے گی۔

شہری انتظامیہ کے مطابق ہیوی ٹریفک کو متبادل راستوں سے داخلے کی اجازت ہوگی۔ سپر ہائی وے سے آنے والی ہیوی ٹریفک نیو کراچی انڈسٹریل ایریا تک جاسکے گی، جبکہ نیشنل ہائی وے سے گودام چورنگی، یونس چورنگی، داود چورنگی کے راستے جام صادق برج تک رسائی ممکن ہوگی۔

نوٹیفکیشن میں مزید بتایا گیا ہے کہ ہیوی ٹریفک ناردن بائی پاس سے پراچہ چوک، سمز چورنگی، گلبائی اور ماڑی پور کے راستے کراچی پورٹ جاسکتی ہے۔ اسی طرح لنک روڈ کاٹھور سے آنے والی ہیوی ٹریفک نیشنل ہائی وے کے ذریعے سسی ٹول پلازہ تک پہنچ سکتی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *