کرک میں پولیس موبائل پر فائرنگ، 5 اہلکار شہید

کرک(بولونیوز)خیبرپختونخوا کے ضلع کرک میں تھانہ گرگری کی حدود میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس موبائل کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں 5 پولیس اہلکار شہید ہو گئے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ اس وقت کی گئی جب موبائل معمول کے گشت پر تھی۔ ڈی پی او سعود خان نے بتایا کہ واقعے کے وقت گاڑی میں 5 اہلکار سوار تھے، جو موقع پر ہی شہید ہوگئے۔

شہید اہلکاروں کی میتیں اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں، جبکہ علاقے میں سرچ آپریشن اور واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ پولیس کے مطابق حملہ آوروں کی گرفتاری کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *