طلبہ تحریک کے رہنما عثمان ہادی کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

بنگلادیش(بولونیوز) طلبہ تحریک کے رہنما عثمان ہادی کی نماز جنازہ ادا کردی گئی،نماز جنازہ میں لاکھوں افراد نے شرکت کی جبکہ چیف ایڈوائزر محمد یونس بھی شریف عثمان ہادی کے جنازہ میں شریک تھے۔ اس کے قبل بنگلادیش کے طالب علم رہنما اور سیاسی پلیٹ فارم انقلاب منچہ کے ترجمان شریف عثمان ہادی کی میت ڈھاکا پہنچا دی گئی تھی،بنگلادیشی میڈیا کے مطابق بنگلادیش ائیرلائن کا طیارہ عثمان ہادی کی میت لے کر سنگاپور سے ڈھاکا پہنچا تھا،عثمان ہادی کی میت کو بنگلادیش کے قومی پرچم میں لپیٹا گیا تھا۔ بنگلادیش کے چیف ایڈوائزر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق نمازِ جنازہ میں شرکت کے خواہشمند افراد اپنے ساتھ کوئی بیگ یا بھاری اشیا نہ لائیں،اس کے ساتھ ہی، پارلیمنٹ ہاؤس اور اس کے اطراف میں ڈرون اڑانے پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ دوسری جانب چیف ایڈوائزر محمد یونس نے شریف عثمان ہادی کے انتقال پر ہفتے کے روز ایک روزہ قومی سوگ کا اعلان کیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *