خادمِ انسانیت ویلفیئر انٹرنیشنل ٹرسٹ کی جانب سے شاندار تقریب کا انعقاد، تاجران سندھ ڈویژن کی بھرپور شرکت

حیدرآباد(بولونیوز) میں خادمِ انسانیت ویلفیئر انٹرنیشنل ٹرسٹ کے زیر اہتمام ایک شاندار اور کامیاب تقریب بعنوان “وولنٹیئرز ایپریسی ایشن سرٹیفکیٹ ڈسٹری بیوشن سرمنی اور KEI جاب فیئر 2025” منعقد ہوئی، جس نے اپنی مقصدیت اور کامیابی کا بھرپور مظاہرہ کیا۔

اس تقریب میں انجمنِ تاجران سندھ ڈویژن نے فعال شرکت کی۔ انجمن کی نمائندگی صدر جناب صلاح الدین غوری کی قیادت میں کی گئی، جبکہ انجمن کے دیگر اراکین جن میں جناب اظہر شیخ (چیئرمین)، جناب امجد آرائیں (جنرل سیکریٹری)، جناب محمد علی (وائس پریزیڈنٹ)، ڈاکٹر صلاح الدین (وائس پریزیڈنٹ) اور انجینئر ناصر خان شامل تھے، نے پروگرام کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔

تقریب رائل تاج ہوٹل، حیدرآباد میں منعقد ہوئی۔ اس موقع پر نوجوان وولنٹیئرز جنہوں نے KEI جاب فیئر 2025 کے دوران خدمات انجام دیں، ان کے عزم، لگن اور ڈسپلن کے اعتراف میں انہیں تعریفی سرٹیفکیٹس سے نوازا گیا۔

تقریب میں شامل تمام شرکاء نے اس پروگرام کی کامیابی اور نوجوانوں کی خدمات کی قدر دانی پر اطمینان اور خوشی کا اظہار کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *