امریکی شکاری کا 2 لاکھ 43 ہزار ڈالر میں کشمیر مارخور کا کامیاب شکار

چترال(بولونیوز) امریکی شکاری تھامس گیرک نے چترال کے شاشا تھوسی کمیونٹی مینیجڈ گیم ریزرو میں کشمیر مارخور کا کامیاب شکار کر لیا ہے۔

ڈویژنل فارسٹ آفیسر وائلڈ لائف چترال فاروق نبی کے مطابق امریکی شکاری نے ٹرافی ہنٹنگ کا پرمٹ 2 لاکھ 43 ہزار امریکی ڈالر میں حاصل کیا، جو پاکستانی کرنسی میں تقریباً 6 کروڑ 80 لاکھ روپے بنتے ہیں۔

محکمہ وائلڈ لائف کے مطابق تھامس گیرک نے مارخور کو تقریباً 250 میٹر کے فاصلے سے شکار کیا۔ شکار ہونے والے کشمیر مارخور کے سینگ 55 انچ لمبے جبکہ اس کی عمر 13 سال اور 6 ماہ بتائی گئی ہے۔

محکمہ وائلڈ لائف کا کہنا ہے کہ ٹرافی ہنٹنگ پروگرام کے تحت حاصل ہونے والی آمدن کا بڑا حصہ مقامی کمیونٹی کی فلاح و بہبود اور جنگلی حیات کے تحفظ پر خرچ کیا جاتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *