وفاقی حکومت کا پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ
اسلام آباد(بولونیوز) وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 13 روپے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 14 روپے فی لیٹر اضافے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق حکومتی نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد کیا جائے گا۔ قیمتوں میں اضافے کے بعد پٹرول اور ڈیزل استعمال کرنے والے صارفین اور ٹرانسپورٹ کے شعبے پر اضافی مالی بوجھ پڑنے کا امکان ہے۔حکومت کی جانب سے اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد نئی قیمتوں کی تفصیلات سامنے آئیں گی۔


