جنگ میں 11 بھارتی طیارے گرائے گئے، ٹرمپ نے پرانا مؤقف دُہرا دیا
واشنگٹن(بولونیوز)امریکی صدر Donald Trump نے ایک بار پھر پاک بھارت کشیدگی کے حوالے سے ماضی کا مؤقف دہراتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ جنگ کے دوران 11 بھارتی طیارے گرائے گئے تھے۔ امریکی صدر کے اس بیان کو بھارتی وزیرِ اعظم Narendra Modi کے لیے ایک بار پھر سیاسی دباؤ اور سبکی کا باعث قرار دیا جا رہا ہے۔
گفتگو کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکا نے بروقت سفارتی کردار ادا کرتے ہوئے Pakistan اور India کے درمیان ممکنہ ایٹمی جنگ کو روکا اور اس طرح تین کروڑ جانیں بچائی گئیں۔ ان کے مطابق اگر اس وقت مداخلت نہ کی جاتی تو خطے کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچ سکتا تھا۔
سیاسی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ امریکی صدر کے یہ بیانات نہ صرف جنوبی ایشیا کی حساس صورتحال کو اجاگر کرتے ہیں بلکہ بھارت کے لیے سفارتی سطح پر ایک بار پھر ناخوشگوار یادیں تازہ کر دیتے ہیں۔


