سب میرین کیبل کی خرابی دور، ملک بھر میں انٹرنیٹ سروسز بحال
اسلام آباد(بولونیوز)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (Pakistan Telecommunication Authority) نے تصدیق کی ہے کہ سب میرین کیبل میں پیش آنے والی خرابی دور کر دی گئی ہے، جس کے بعد ملک بھر میں انٹرنیٹ سروسز معمول پر آ گئی ہیں۔
پی ٹی اے کے مطابق تکنیکی مسئلے کے باعث انٹرنیٹ کی رفتار اور رسائی متاثر ہوئی تھی، تاہم متعلقہ اداروں کی بروقت کارروائی سے سروسز مکمل طور پر بحال کر دی گئی ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ ملک میں انٹرنیٹ خدمات کے استحکام اور معیار کو برقرار رکھنے کے لیے متعلقہ اداروں کے ساتھ قریبی تعاون جاری رکھا جائے گا تاکہ مستقبل میں ایسے مسائل سے بچا جا سکے۔


