لاہور ہائیکورٹ میں 20 ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کو ترقی

لاہور(بولونیوز)لاہور ہائیکورٹ کی چیف جسٹس عالیہ نیلم نے 20 ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کو ترقی دے کر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کے عہدے پر فائز کر دیا ہے۔

اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ترقی پانے والے ججز اپنی نئی ذمہ داریاں فوری طور پر سنبھالیں گے۔

عدالتی حلقوں کے مطابق ان ترقیوں سے ماتحت عدلیہ کے انتظامی اور عدالتی امور میں بہتری آئے گی اور زیر التوا مقدمات کے بروقت فیصلوں میں بھی مدد ملے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *