بجٹ 27-2026 : ماہانہ 2 سے 3 لاکھ تک تنخواہ والوں کے لیے اہم خبر آگئی

اسلام آباد(بولونیوز) بجٹ 27-2026 میں تنخواہ دار افراد کے لیے انکم ٹیکس کی شرح میں کمی کی تجویز سامنے آئی ، جس میں 2 سے 3 لاکھ کمانے والوں کو ریلیف مل سکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف ) نے پاکستان کے مجوزہ ٹیکس ریلیف پیکیج کا دائرہ کار محدود کروا دیا. عالمی ادارے نے کاروباری شعبوں اور دیگر متعدد سیکٹرز کو ٹیکسوں میں کسی بھی قسم کی وسیع ریلیف دینے کی سخت مخالفت کی ہے، جس کے بعد حکومت اب اپنا پورا فوکس صرف تنخواہ دار طبقے کو ریلیف دینے پر مرکوز کرنے پر مجبور ہو گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس ریلیف کی مختلف تجاویز تیار کر کے وزیر اعظم کو جائزہ لینے کے لیے بھیج دی ہیں۔

ان تجاویز میں ماہانہ 2 لاکھ سے 3 لاکھ روپے تک کمانے والے تنخواہ دار افراد کے لیے انکم ٹیکس کی شرح میں کمی کی تجویز دی گئی ہے۔ اس فیصلے سے ملک کے تقریباً 5 لاکھ 50 ہزار رجسٹرڈ ٹیکس دہندگان کو براہِ راست فائدہ پہنچے گا۔زیادہ تنخواہ لینے والے طبقے کے لیے بھی ٹیکس کی حد اور شرح میں تبدیلیاں زیرِ غور ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *