خیساری بانڈہ میں 10 کلو وزنی آئی ای ڈی ناکارہ، بڑا سانحہ ٹل گیا

ہنگو(بولونیوز) ضلع ہنگو کے علاقے خیساری بانڈہ میں سیکیورٹی اداروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 10 کلو وزنی دیسی ساختہ بم (آئی ای ڈی) کو ناکارہ بنا دیا، جس سے ایک بڑے ممکنہ سانحے کو ٹال دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ رات نامعلوم شرپسند عناصر نے علاقے میں مبینہ طور پر دو بم نصب کرنے کی کوشش کی، تاہم قریبی رہائشیوں نے مشکوک سرگرمی دیکھ کر فوری اطلاع دی۔ اطلاع ملتے ہی ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔

فرار ہونے والے مشتبہ افراد اپنی دو موٹر سائیکلیں اور ایک کدال موقع پر چھوڑ گئے، جنہیں سیکیورٹی اداروں نے اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔ بعد ازاں پولیس اور بم ڈسپوزل یونٹ نے علاقے کو گھیرے میں لے کر بم کو محفوظ طریقے سے ناکارہ بنایا۔

اہلِ علاقہ کی بروقت نشاندہی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی فوری کارروائی کے باعث ایک بڑا حادثہ رونما ہونے سے بچ گیا۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *