سیکورٹی فورسز کی جنوبی پنجاب میں اہم کارروائی، مطلوب کمانڈر عمر معاویہ ہلاک
تونسہ شریف(بولونیوز)تونسہ شریف میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان کے انتہائی مطلوب کمانڈر عمر معاویہ کو ہلاک کر دیا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق یہ کارروائی جنوبی پنجاب میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کی گئی، جس کے دوران مطلوب کمانڈر کو نشانہ بنایا گیا۔
حکام کے مطابق عمر معاویہ متعدد سنگین نوعیت کی کارروائیوں میں ملوث تھا اور سیکیورٹی اداروں کو طویل عرصے سے اس کی تلاش تھی۔
سیکیورٹی فورسز کا کہنا ہے کہ علاقے میں مزید ممکنہ دہشت گردوں کی موجودگی کے پیش نظر سرچ آپریشن جاری ہے، جبکہ صورتحال مکمل طور پر قابو میں ہے۔


