بلاول بھٹو زرداری گلگت بلتستان کی انتخابی مہم کے لیے سکردو پہنچ گئے

سکردو(بولونیوز)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری گلگت بلتستان کی انتخابی مہم کے سلسلے میں سکردو پہنچ گئے ہیں۔

سکردو پہنچنے پر ان کا پرتپاک استقبال پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے سیکرٹری جنرل نیئر بخاری، پیپلزپارٹی کے سیکرٹری جنرل ہمایوں خان، گلگت بلتستان کے گورنر سید مہدی شاہ اور گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر سمیت دیگر رہنماؤں نے کیا۔

اس موقع پر پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات ندیم افضل چن اور نجم الدین خان سمیت دیگر عہدیداران بھی موجود تھے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری آج ضلع شگر کی تحصیل گلاب پور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے، جبکہ وہ سکردو کے علاوہ چلاس، غذر اور گلگت میں بھی مختلف انتخابی اجتماعات سے خطاب کریں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *