اسلام آباد میں آج سے سمارٹ لاک ڈاؤن دوبارہ نافذ، کاروباری اوقات محدود

اسلام آباد(بولونیوز)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں آج سے سمارٹ لاک ڈاؤن دوبارہ نافذ کر دیا گیا ہے، جس کے تحت شہر بھر میں کاروباری سرگرمیوں کے اوقات محدود کر دیے گئے ہیں۔ اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق تمام دکانیں، مارکیٹس اور شاپنگ مالز روزانہ رات 8 بجے بند کر دیے جائیں گے۔ اسی طرح ریسٹورنٹس، کریانہ اسٹورز اور فوڈ آؤٹ لیٹس کو رات 10 بجے تک کاروبار بند کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ شادی ہالز، مارکیز اور تقریباتی مقامات بھی رات 10 بجے بند کیے جائیں گے۔ انتظامیہ کے مطابق ان اقدامات کا مقصد عوامی صحت کا تحفظ اور ہجوم میں کمی لانا ہے۔

ضلعی انتظامیہ نے شہریوں اور تاجروں سے اپیل کی ہے کہ وہ جاری کردہ ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد یقینی بنائیں، خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *