امریکی صدارت کے بعد اسرائیل کا وزیراعظم بن سکتا ہوں، ٹرمپ کا حیران کن دعویٰ

واشنگٹن(بولونیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا صدارت کے بعد اسرائیل کا وزیراعظم بننے کا حیران کن دعویٰ وائرل ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایک اور غیر معمولی اور چونکا دینے والا بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا، جس میں انہوں نے مذاق اور طنزیہ انداز میں صدارت کے بعد اسرائیل جا کر وہاں کی وزارتِ عظمیٰ کا انتخاب لڑنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

امریکی صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیل کے ساتھ اپنے گہرے تعلقات اور وہاں اپنی پسندیدگی کا تذکرہ کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ اسرائیل کے عوام ان سے بے پناہ محبت کرتے ہیں۔

ٹرمپ کا کہنا تھا “اسرائیل میں میری مقبولیت انتہائی زیادہ ہے، وہاں تقریباً 99 فیصد لوگ میری حمایت کرتے ہیں، اس مقبولیت کو دیکھتے ہوئے میں وہاں وزیرِ اعظم کے عہدے کے لیے بھی الیکشن لڑ سکتا ہوں اور جیت سکتا ہوں۔”

امریکی صدر نے امریکہ کی موجودہ سیاسی صورتحال اور اپنے خلاف جاری مختلف قانونی و سیاسی معاملات پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ جیسے ہی وہ ان تمام تر موجودہ حالات سے فارغ ہوں گے، تو ان کا اگلا رخ اسرائیل ہو سکتا ہے۔

انہوں نے مسکراتے ہوئے کہا کہ میں یہاں سے فارغ ہو کر اسرائیل چلا جاؤں گا اور وہاں کا وزیرِ اعظم بننے کی بھرپور کوشش کروں گا۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا یہ بیان جہاں سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث چھیڑ چکا ہے، وہی اسے امریکی سیاست اور مشرقِ وسطیٰ کی موجودہ صورتحال کے تناظر میں ایک بڑا پولیٹیکل طنز قرار دیا جا رہا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *