سندھ پولیس میں ادارہ جاتی اصلاحات پر اہم اجلاس، آئی جی سندھ کی زیرِ صدارت جائزہ

کراچی(بولونیوز)سینٹرل پولیس آفس میں سندھ پولیس میں ادارہ جاتی اصلاحات سے متعلق ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس کی صدارت جاوید عالم اوڈھو نے کی۔

اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی، ڈی آئی جیز ہیڈکوارٹرز، اسٹیبلشمنٹ، آئی ٹی، ٹریننگ، ٹی اینڈ ٹی، فنانس سمیت اے آئی جیز اور دیگر اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔

ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی کی زیرِ نگرانی قائم کمیٹی نے شرکاء کو سندھ پولیس کے بنیادی ڈھانچے، ریکروٹمنٹ رولز اور دیگر انتظامی امور پر تفصیلی بریفنگ دی۔

اجلاس میں مختلف شعبہ جات میں اصلاحات، شفافیت اور استعدادِ کار میں بہتری کے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

آئی جی سندھ نے ہدایت کی کہ ادارہ جاتی اصلاحات کو موجودہ تقاضوں کے مطابق ہم آہنگ کرتے ہوئے تمام امور میں میرٹ اور شفافیت کو یقینی بنایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ ریکروٹمنٹ، ٹریننگ اور انتظامی ڈھانچے میں بہتری سندھ پولیس کو مزید مؤثر اور عوام دوست بنانے میں اہم کردار ادا کرے گی۔

آئی جی سندھ نے مزید کہا کہ قواعد و ضوابط اور سروس اسٹرکچر کا جامع جائزہ لے کر سفارشات جلد تیار کی جائیں، جبکہ اصلاحاتی عمل کو مرحلہ وار اور قابلِ عمل حکمتِ عملی کے تحت آگے بڑھایا جائے۔

انہوں نے زور دیا کہ جدید تقاضوں کے مطابق ادارہ جاتی بہتری، پیشہ ورانہ استعداد میں اضافہ، احتساب کے مؤثر نظام اور ڈیجیٹلائزیشن پر خصوصی توجہ دی جائے تاکہ پولیس سروس کو مزید مؤثر بنایا جا سکے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *