ایران کا آبنائے ہرمز میں نئی اتھارٹی قائم کرنے اور اجازت نامہ لازمی قرار دینے کا اعلان
تہران(بولونیوز)تہران میں ایران نے اعلان کیا ہے کہ اس نے آبنائے ہرمز سے متعلق اپنے زیرِ کنٹرول علاقے میں ایک نئی اتھارٹی قائم کر دی ہے۔
اعلان کے مطابق آبنائے ہرمز سے گزرنے والے تمام بحری جہازوں کے لیے پیشگی اجازت حاصل کرنا اور واٹر ویز اتھارٹی سے رابطہ کرنا لازمی ہوگا۔
ایرانی حکام کے مطابق آبنائے ہرمز سے گزرنے کے لیے اجازت نامہ حاصل کرنا اب ضروری قرار دے دیا گیا ہے، جس کا مقصد بحری ٹریفک کی نگرانی اور قواعد و ضوابط کو مزید مؤثر بنانا بتایا گیا ہے۔


