سرکاری فارم پر بڑی ڈکیتی، مسلح افراد 406 دنبے اور بکرے لوٹ کر فرار

کوئٹہ(بولونیوز)ایک سرکاری فارم پر مسلح افراد کی جانب سے بڑی ڈکیتی کا واقعہ پیش آیا ہے، جس میں مجموعی طور پر 406 دنبے اور بکرے گن پوائنٹ پر لوٹ لیے گئے۔

اطلاعات کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے فارم پر دھاوا بول کر عملے کے چند افراد کو اسلحے کے زور پر یرغمال بنا لیا اور انہیں اپنے ساتھ لے گئے۔ بعد ازاں ملزمان فارم میں موجود مویشیوں کو ہانک کر پنجپائی سے ملحقہ پہاڑی علاقے کی جانب فرار ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق واقعے کے کچھ گھنٹوں بعد مغوی عملے کو رہا کر دیا گیا، تاہم ملزمان بڑی تعداد میں مویشی لے جانے میں کامیاب ہو گئے۔

پولیس حکام کے مطابق واقعے کا مقدمہ تھانہ سلطان، ضلع پشین میں درج کر لیا گیا ہے۔ ملزمان کی گرفتاری کے لیے مختلف علاقوں میں چھاپے مارے جا رہے ہیں اور تحقیقات جاری ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *