سندھ حکومت کا ہیوی ٹریفک سے متعلق بڑا فیصلہ

کراچی(بولونیوز)کراچی میں سڑکوں پر دندناتے اور انسانی جانوں سے کھیلتے ہیوی ٹریفک سے متعلق سندھ حکومت نے متعلق بڑا فیصلہ کر لیا ہے۔

سینئر وزیر شرجیل میمن کی زیر صدارت سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے بورڈ کا اجلاس ہوا، جس میں سفری سہولتوں کی فراہمی سمیت ہیوی ٹریفک سے متعلق بھی اہم فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس میں کراچی میں آنے والے ٹرکوں، ٹریلرز، ہیوی لوڈنگ گاڑیوں کے لیے شہر سے باہر جدید ٹرمینل کے قیام کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ کراچی پورٹ کو ناردرن بائی پاس پر مجوزہ ہیوی وہیکلز ٹرمینل سے ملانے کے لیے خصوصی ٹریک بھی تعمیر کیا جائے گا۔

شرجیل میمن نے کہا کہ ٹرکوں، ٹریلرز اور ہیوی لوڈنگ گاڑیوں کا جدید ٹرمینل ناردرن بائی پاس پر تعمیر کیا جائے گا جب کہ کراچی پورٹ سے لے کر ناردرن بائی پاس تک ہیوی وہیکل ٹریک بھی بنایا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *