امریکہ ایران مذاکرات: محسن نقوی تہران میں تیسرے روز بھی مصروف، اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں جاری

اسلام آباد(بولونیوز)امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات کی بحالی سے متعلق پیش رفت کے تناظر میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی تیسرے روز بھی ایران کے دورے پر موجود ہیں۔

ذرائع کے مطابق محسن نقوی نے آج بھی تہران میں اہم شخصیات سے ملاقاتیں کیں اور آئندہ بھی مزید اعلیٰ حکام سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔

واضح رہے کہ وزیر داخلہ اس سے قبل ایران کے صدر مسعود پزشکیان، ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف اور وزیر داخلہ سکندر مومنی سے بھی ملاقاتیں کر چکے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ان ملاقاتوں میں خطے کی صورتحال، سیکیورٹی تعاون اور ممکنہ سفارتی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا جا رہا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *