پارہ چنار ایئرپورٹ دوبارہ فعال، پاک فوج کے کامیاب ٹرائلز مکمل
پارہ چنار(بولونیوز)ایئرپورٹ کو دوبارہ فعال کر دیا گیا ہے، جس کا کریڈٹ پاک فوج کی کاوشوں کو دیا جا رہا ہے۔پاک آرمی ایوی ایشن کی جانب سے ایئرپورٹ پر آپریشنل لینڈنگ اور ٹیک آف ٹرائلز کامیابی سے مکمل کیے گئے۔ مجموعی طور پر 6 کامیاب لینڈنگ اور ٹیک آف ٹرائلز کیے گئے۔
ایئرپورٹ کی صورتحال
حکام کے مطابق رن وے کو جدید پیشہ ورانہ معیار اور اعلیٰ سیفٹی اسٹینڈرڈز کے مطابق قرار دیا گیا ہے۔
اہم پیش رفت
ایئرپورٹ کی بحالی اور مرمت کے بعد علاقے میں فضائی آمد و رفت کی بحالی کی جانب اہم پیش رفت قرار دی جا رہی ہے، جس سے مقامی آبادی کو سفری سہولیات میں بہتری ملے گی۔


