اسلام آباد اور خیبرپختونخوا میں 5.7 شدت کا زلزلہ، شہریوں میں خوف و ہراس

اسلام آباد(بولونیوز)خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ لوگ کلمۂ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔

تفصیلات کے مطابق ملاکنڈ، بٹ خیلہ، صوابی، شانگلہ، سوات، مانسہرہ، بٹگرام، تورغر اور اپر دیر میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.7 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی گہرائی 170 کلومیٹر تھی۔ زلزلے کا مرکز افغان تاجکستان سرحدی علاقہ بتایا گیا ہے۔

تاحال زلزلے سے کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، تاہم متعلقہ ادارے صورتِ حال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *