پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں آئندہ ہفتے برقرار رہنے کا امکان

اسلام آباد(بولونیوز)پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں رواں ہفتےکےلیےبرقراررہنےکاامکان ظاہرکیاجا رہا ہے۔ذرائع کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کا فیصلہ ریونیو اہداف اور مجموعی مالی صورتحال کو مدنظر رکھ کر کیا جاتا ہے، جبکہ حتمی منظوری وزیر اعظم کی جانب سے دی جائے گی۔

دوسری جانب مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کےباعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں ایک بارپھراضافہ دیکھنےمیں آیا ہے۔برینٹ کروڈ آئل 106.18 ڈالر فی بیرل جبکہ مربن کروڈ 105 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گیا ہے۔اسی طرح ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (WTI) کروڈ آئل کی قیمت بھی بڑھ کر 96.73 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے۔

ماہرین کے مطابق عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا براہ راست اثر پاکستان سمیت دیگر درآمدی ممالک پر پڑتا ہے، تاہم موجودہ صورتحال میں قیمتوں کو مستحکم رکھنے کی حکمتِ عملی اپنائے جانے کا امکان ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *