ترک صدر اردوان کا جنگ بندی پر پاکستان سمیت تمام فریقین کو مبارکباد، مؤثر عملدرآمد پر زور

انقرہ(بولونیوز) ترک صدر رجب طیب رجب طیب اردوان نے ایران اور امریکہ کے درمیان جنگ بندی پر پاکستان سمیت تمام متعلقہ فریقین کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دی ہے۔

صدر اردوان نے کہا کہ اصل امتحان یہ ہے کہ جنگ بندی کو عملی میدان میں کس حد تک مؤثر انداز میں برقرار رکھا جاتا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ کسی بھی ممکنہ اشتعال، سازش یا تخریب کاری کو موقع دیے بغیر معاہدے پر مکمل عملدرآمد ناگزیر ہے، کیونکہ ایسے نازک موقع پر معمولی سی لغزش بھی دوبارہ کشیدگی کو جنم دے سکتی ہے۔

ترک صدر نے عالمی برادری سے بھی اپیل کی کہ وہ اس موقع پر تعاون کریں تاکہ خطے میں دیرپا امن قائم ہو اور جنگ بندی کا مقصد پورے طور پر حاصل ہو سکے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *