وزیراعظم شہباز شریف آج قوم سے پیٹرولیم کی قیمتوں پرخطاب کریں گے
اسلام آباد(بولونیوز) وزیراعظم شہباز شریف آج قوم سے خطاب کرنے والے ہیں۔ ذرائع کے مطابق خطاب میں وزیراعظم خطے کی تازہ صورتحال، پاکستان کے مؤقف اور قیام امن کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششوں سے عوام کو آگاہ کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ خطاب میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں، کھپت سے متعلق حکومتی حکمت عملی اور توانائی بحران سے نمٹنے کے اقدامات پر بھی بات کی جائے گی۔ وزیراعظم عوام سے اپیل کریں گے کہ مشکل حالات میں قومی یکجہتی اور ذمہ داری کا مظاہرہ کریں تاکہ ملک مستحکم اور ترقی کی راہ پر گامزن رہے۔
متوقع ہے کہ اس خطاب کے دوران حکومت کی جانب سے عوام کو ریلیف اور توانائی کے مؤثر استعمال کے لیے کیے جانے والے اقدامات کا بھی تفصیلی ذکر کیا جائے گا۔


