کراچی میں منشیات سپلائی میں ملوث دو ملزمان گرفتار، لاکھوں روپے مالیت کی چرس برآمد
کراچی(بولونیوز)پولیس نے منشیات کے خلاف کارروائی کرتےہوئےعادی و پیشہ ور منشیات فروش دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے 4 کلو سے زائد چرس برآمد ہوئی ہے، جس کی مالیت لاکھوں روپے بتائی جا رہی ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی تھانہ بغدادی کی حدود میں ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران کی گئی۔ گرفتار ملزمان کی شناخت انوار علی اور طارق عزیز کے ناموں سے ہوئی ہے۔
ابتدائی تفتیش کے مطابق دونوں ملزمان منشیات سپلائی کے نیٹ ورک میں ملوث تھے اور پولیس کو کافی عرصے سے مطلوب تھے۔ ملزمان اس سے قبل بھی منشیات کے متعدد مقدمات میں گرفتار ہو کر جیل جا چکے ہیں۔
پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے جبکہ انہیں مزید قانونی کارروائی کے لیے انویسٹیگیشن حکام کے حوالے کیا جا رہا ہے۔


