امریکی صدرکاایران کے حوالے سے انتہائی متنازع بیان: “آج رات ایک پوری تہذیب مر جائے گی”
واشنگٹن(بولونیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 7 اپریل 2026 کو ایران کے حوالے سے ایک انتہائی سنگین اور متنازع بیان جاری کیا ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر ایران ان کے مطالبات تسلیم نہیں کرتا تو آج رات ایک “پوری تہذیب” صفحہ ہستی سے مٹ سکتی ہے۔
صدر ٹرمپ نے اپنی سوشل میڈیا ویب سائٹ ‘ٹرتھ سوشل’ پر لکھا: “آج رات ایک پوری تہذیب مر جائے گی، جو کبھی واپس نہیں آئے گی۔ میں نہیں چاہتا کہ ایسا ہو، لیکن شاید ایسا ہی ہو گا۔”
ٹرمپ کے اس بیان نے عالمی سطح پر شدید تشویش پیدا کر دی ہے اور مختلف ممالک نے خبردار کیا ہے کہ ایسے بیانات عالمی سلامتی کے لیے خطرہ بن سکتے ہیں۔


