صدر مسعود پزشکیان کا جذباتی بیان، ملک کے دفاع کے لیے ہر قربانی دینے کا اعلان
ایران(بولونیوز)ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا ہے کہ وہ اپنے ملک کے دفاع کے لیے ہر قربانی دینے کو تیار ہیں۔
صدر پزشکیان نے بتایا کہ اب تک ایک کروڑ 40 لاکھ سے زائد ایرانی شہری ملک کے دفاع کے لیے اپنی جان قربان کرنے کی تیاری ظاہر کر چکے ہیں۔ انہوں نے کہا، “میں نے بھی ایران کے لیے اپنی زندگی وقف کر دی ہے”، اور ایرانی عوام کو متحد رہ کر دفاع کے لیے تیار رہنے کی ہدایت کی۔
ایرانی حکام کے مطابق جاری جنگ کے دوران کم از کم 2,076 افراد جاں بحق اور 26,500 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں، جس سے انسانی بحران میں اضافہ ہوا ہے۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی خطرناک سطح پر پہنچ چکی ہے، اور خطے میں بڑے تصادم کے امکانات بڑھتے جا رہے ہیں۔
صدر پزشکیان کے جذباتی بیان سے ایران کے عوام میں دفاعی جذبہ بڑھانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔


