Author: Nadeem Ahmed Jamal

  • وزیراعظم سے وفاقی وزیر برائے بیرون ملک پاکستانیوں کی ملاقات

    اسلام آباد(بولونیوز) وفاقی وزیر برائے بیرون ملک پاکستانی و ترقی انسانی وسائل چوہدری سالک حسین نے وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ملاقات کی۔

    ملاقات میں وزیر نے اپنی وزارت کے امور پر بریفنگ دی جبکہ وزیراعظم نے بیرون ملک پاکستانیوں کے مسائل حل کرنے کے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ دونوں رہنماؤں نے دیگر اہم امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

    Youtube - Human Rights Media Network
    Youtube – Human Rights Media Network
  • پنجاب بھر کے اسکولوں میں ڈنڈا رکھنے پر سخت پابندی عائد،محکمہ ایجوکیشن

    لاہور(بولونیوز) محکمہ سکول ایجوکیشن نے پنجاب بھر کے سکولوں میں ڈنڈا رکھنے پر سخت پابندی عائد کر دی ہے۔ یہ اقدام بچوں پر تشدد کے بڑھتے واقعات کے پیش نظر اٹھایا گیا ہے، جہاں گزشتہ تعلیمی سال میں 70 سے زائد اور رواں سال میں 81 سے زیادہ کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔

    پابندی کی خلاف ورزی پر متعلقہ اساتذہ کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی، حتیٰ کہ ایف آئی آر درج کی جا سکتی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ قدم بچوں کے تحفظ اور بہتر تعلیمی ماحول کے لیے ضروری ہے۔

  • پاکستان پیپلز پارٹی کا 58ویں یوم تاسیس پر جنوبی پنجاب میں عظیم الشان جلسہ

    ملتان(بولونیوز) پاکستان پیپلز پارٹی نے اپنے 58ویں یوم تاسیس کے موقع پر جنوبی پنجاب میں ایک بڑے جلسے کا انعقاد کیا، جس میں گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان، سینیئر رہنما مظہر سخاوت وٹو اور پی پی-122 کے ٹکٹ ہولڈر حاجی عبدالعزیز نے خطاب کیا۔

    پارٹی رہنماؤں نے زور دے کر کہا کہ پیپلز پارٹی آئین، جمہوریت اور عوامی حقوق کے تحفظ کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔ جلسے میں جنوبی پنجاب کے مختلف اضلاع سے ہزاروں کارکنان اور حامیوں نے شرکت کی۔

  • حیدرآباد میں سی این جی سلنڈر پھٹنے سے متعدد افراد زخمی

    حیدرآباد(بولونیوز)عبداللہ مال ٹونائٹ ریسٹورنٹ کے قریب ایک سی این جی اسٹیشن پر فلنگ کے دوران سلنڈر پھٹنے سے کئی افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔

    ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر صورتحال کو کنٹرول کیا اور علاقے کو محفوظ بنا دیا۔ واقعے کے 24 گھنٹے گزرنے کے باوجود ابھی تک مقدمہ درج نہیں ہو سکا، جس پر شہریوں نے متعلقہ حکام کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

  • پی ٹی آئی نے آئینی عدالت کے بائیکاٹ کا فیصلہ نہیں کیا

    لاہور(بولونیوز) پی ٹی آئی کے رہنما سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ پارٹی نے تاحال آئینی عدالت کے بائیکاٹ کا کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے۔ سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی کے مطابق پارٹی میں مشاورت کے بعد ہی طے کیا جائے گا کہ اگر کسی عدالت کو تسلیم نہیں کرتے تو اس میں پیش ہونا ہے یا نہیں۔

  • کوئٹہ میں افغان مہاجرین کا انخلاء جاری، مالکان کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

    کوئٹہ (بولونیوز) عبدالقدوس روڈ تارو چوک کے علاقے میں افغان مہاجرین کے انخلا کے تحت 10 سے 12 دوکانیں خالی کرائی گئی ہیں۔ مقامی انتظامیہ نے ان مالکان کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کیا ہے جو نوٹس کے باوجود اپنی پراپرٹیز افغان مہاجرین کو کرائے پر دے رہے ہیں۔ اس سے قبل انتظامیہ نے مالکان کو ہدایت کی تھی کہ وہ افغان مہاجرین کو گھر یا دوکانیں کرائے پر نہ دیں اور موجودہ کرایہ داروں کو ایک ہفتے میں خالی کروائیں۔

    Youtube - Human Rights Media Network
    Youtube – Human Rights Media Network
  • پاکستان نے غزہ کے مظلوموں کیلیے مزید 100 ٹن امدادی سامان روانہ کردیا

    اسلام آباد (بولونیوز) وزیر اعظم کی ہدایت پر غزہ کے مظلوموں کی امداد کا سلسلہ جاری ہے، پاکستان کی جانب سے 100 ٹن امدادی سامان غزہ روانہ کردی گئی ہے۔ ترجمان این ڈی ایم اے ے کے مطابق پاکستان کی جانب سے بھیجے جانے والے 100 ٹن امدادی سامان میں خیمے، ترپال شیٹس، جیری کینز سمیت دیگر اشیاء شامل ہیں۔ ترجمان کے مطابق امدادی سامان کی کھیپ لاہور ائیر پورٹ سے غزہ براستہ مصر روانہ کی گئی ہیں، جہاں سے یہ امدادی سامان غزہ روانہ کیا جائے گا۔ این ڈی ایم اے کے مطابق وفاقی وزیر برائے پبلک افیئرز رانا مبشر اقبال، این ڈی ایم اے، وزارت خارجہ اور الخدمت فائونڈیشن کے حکام اس موقع پر موجود تھے۔ این ڈی ایم اے نے بتایا کہ غزہ کے لیے روانہ کی جانے والی امدادی سامان کی یہ 25ویں کھیپ ہے، پاکستان اب تک 2,427 ٹن امدادی سامان غزہ روانہ کر چکا ہے۔

  • اختیارات کا ناجائز فائدہ اٹھانے پراسلام آباد پولیس کے پانچ اہلکاربرطرف

    اسلام آباد (بولونیوز) پولیس کے ترجمان کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق وفاقی پولیس کے پانچ اہلکاروں کواختیارات سے تجاوز کرنے اورڈیوٹی میں غفلت پر ملازمتوں سے برطرف کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ایس ایس پی آپریشنز نے لیڈی کانسٹیبل سمیت پانچ اہلکاروں کوملازمتوں سے برطرف کیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ برطرف ہونے والے ملازمین میں کانسٹیبل اسد علی ، کانسٹیبل صدام حسین ،کانسٹیبل سلیم ، لیڈی کانسٹیبل ماریہ جمیل اور کانسٹیبل دانیال شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق مذکورہ اہلکاروں کے خلاف شکایات موصول ہوئیں تھیں جس کے بعد انکوائری کی گئی اور قصور وار ہونے پر سخت سزا دی گئی ہے۔ اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ دوران ڈیوٹی اختیارات کا ناجائز استعمال یا ڈیوٹی میں کسی بھی اہلکار کی غفلت کو کسی بھی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا اور مرتکب اہلکاروں کو سخت سزا دی جائے گی۔

  • عمران خان کی بہنوں کا دھرنا، پولیس نے کارکنان کی گرفتاریاں شروع کردیں

    راولپنڈی (بولونیوز) پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان سے ملاقات نہ کروانے پر اڈیالہ جیل کے قریب اُن کی بہنوں نے دھرنا دے دیا۔ راولپنڈی میں اڈیالہ روڈ پر بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کا دھرنا جاری ہے، پولیس نے مظاہرین سے مذاکرات کر کے انہیں منتشر کرنے کی کوشش کی جو ناکام رہی۔ مذاکرات میں ناکامی کے بعد راولپنڈی پولیس نے دھرنے کے شرکا ےک خلاف کریک ڈاون شروع کیا اور مرد کارکنوں کی گرفتاریاں شروع کردیں۔ پولیس کریک ڈاؤن کے باوجود بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کا دھرنا جاری ہے۔

  • متحدہ عرب امارات میں قومی دن پر چار چھٹیاں مل گئیں

    متحدہ عرب امارات (بولونیوز) قومی دن کے موقع پر دو روزہ عام تعطیلات کا اعلان کیا گیا ہے جس سے عوام کو ایک ساتھ چار چھٹیاں مل گئیں۔ متحدہ عرب امارات کا قومی دن یکم اور 2 دسمبر کو ملی جوش و جذبے کے ساتھ شایان شان طریقے سے منایا جائے گا جس کے لیے بھرپور تیاریاں کی گئی ہیں۔ ہمیشہ کی طرح اس بار بھی حکومت نے قومی دن کے موقع پر یکم اور 2 دسمبر کو عام تعطیلات کا اعلان کیا ہے جو بروز پیر اور منگل ہوں گی۔ خیال رہے کہ متحدہ عرب امارات میں ہفتہ وار تعطیلات ہفتے اور اتوار کے روز ہوتی ہیں اس طرح عوام کو ہفتے سے منگل تک چار روز کی چھٹیاں مل جائیں گی۔ خیال رہے کہ وزارت تعلیم نے بھی سرکاری اور نجی اسکولوں میں یکم اور دو دسمبر کو دو دن کی تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ متحدہ عرب امارات میں ایک ایسا قانون بھی پاس کی کیا گیا ہے جس کے تحت قومی تعطیلات اگر ویک اینڈ سے ایک دو روز قبل آئیں تو اسے بڑھا کر ہفتہ وار تعطیلات تک لایا جا سکتا ہے۔ اس کا مقصد بھی ملازم پیشہ افراد کو زیادہ سے زیادہ وقت اپنے اہل خانہ کے ساتھ گزارنے اور سیاحت کو فروغ دینا ہے۔