پی ٹی آئی نے آئینی عدالت کے بائیکاٹ کا فیصلہ نہیں کیا
لاہور(بولونیوز) پی ٹی آئی کے رہنما سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ پارٹی نے تاحال آئینی عدالت کے بائیکاٹ کا کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے۔ سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی کے مطابق پارٹی میں مشاورت کے بعد ہی طے کیا جائے گا کہ اگر کسی عدالت کو تسلیم نہیں کرتے تو اس میں پیش ہونا ہے یا نہیں۔


