کراچی سے فتنہ الخوارج کا خطرناک دہشت گرد پکڑا گیا
کراچی(بولونیوز)سائٹ ایریا میں رینجرزاورسی ٹی ڈی نے کارروائی کےدوران فتنہ الخوارج کا خطرناک دہشت گرد گرفتارکرلیا۔حکام کے مطابق گرفتار دہشت گرد کی شناخت نور عالم عرف وفادار کے نام سے ہوئی جو کراچی میں دہشت گردی کی کارروائیوں کیلئے اپنے گروہ کو منظم کررہا تھا جبکہ گرفتار دہشت گرد کے قبضے سے اسلحہ ، ایمونیشن اور بارودی مواد بھی برآمد کیا گیا۔
ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم دوہزار چودہ میں مفتی نور ولی کے گروپ میں شامل ہوا اور بعد میں جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹوں پر متعدد حملوں میں ملوث رہا۔


