عافیہ صدیقی کی رہائی کے لیے اعلیٰ قیادت سے اپیل
اسلام آباد(بولونیوز)عافیہ صدیقی کی بہن نے پاکستان کی اعلیٰ قیادت سے ایک بار پھر پرزور اپیل کی ہے کہ اسلام آباد میں ہونے والے اہم مذاکرات کے دوران ان کی بہن کی رہائی کا معاملہ بھرپور انداز میں اٹھایا جائے۔
عافیہ صدیقی کی بہن نے وزیراعظم شہباز شریف اور چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسلام آباد میں ہونے والے مذاکرات میں عافیہ صدیقی کی رہائی کو ترجیحی بنیادوں پر شامل کریں۔
انہوں نے کہا کہ عافیہ صدیقی کئی برسوں سے قید میں ہیں اور ان کی رہائی پاکستانی قوم کا دیرینہ مطالبہ ہے۔ بہن کا کہنا تھا کہ حکومت اور ریاستی ادارے اگر سنجیدہ کوشش کریں تو اس مسئلے میں پیش رفت ممکن ہے۔
آخر میں انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ اس پیغام کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں تاکہ یہ آواز حکمرانوں تک پہنچ سکے اور عافیہ صدیقی کی رہائی کے لیے مؤثر اقدامات کیے جا سکیں۔


