ایران کی سخت وارننگ،جارحیت جاری رہی توامریکااوراسرائیل کےلیے خطےکوجہنم بنا دیں گے

تہران(بولونیوز)ایران نے امریکی اور اسرائیلی حملوں کے بعد سخت موقف اختیار کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر جارحیت جاری رہی تو پورے خطے کو امریکہ اور اسرائیل کے لیے جہنم بنا دیا جائے گا۔ ایران کے سیکیورٹی ماہر ابراہیم ذوالفقاری نے کہا کہ مزید جارحیت کا جواب پورے خطے میں شدید ردعمل کی صورت میں دیا جائے گا۔

ذوالفقاری نے بین الاقوامی برادری کو بھی خبردار کیا کہ خطے میں امن و استحکام کے لیے فوری اقدامات ضروری ہیں، ورنہ صورتحال ناقابل کنٹرول ہو سکتی ہے۔ ایران کی اس وارننگ کے بعد عالمی سطح پر کشیدگی میں مزید اضافہ ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *