صدر ٹرمپ 6 اپریل کی ڈیڈلائن سے پہلے ایران سے ڈیل چاہتے ہیں، وائٹ ہاؤس
واشنگٹن(بولونیوز) وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیوٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے ساتھ جنگ کے حوالے سے اچھی بات چیت جاری ہے اور ایران نے امریکا کی کچھ تجاویز پر اتفاق کر لیا ہے۔
پریس بریفنگ کے دوران ترجمان نے بتایا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ چاہتے ہیں کہ 6 اپریل کی ڈیڈلائن سے پہلے ایران کے ساتھ ڈیل طے پا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران جنگ مجموعی طور پر 4 سے 6 ہفتے تک جاری رہ سکتی ہے۔
کیرولین لیوٹ نے مزید کہا کہ ذاتی اور عوامی سطح پر بات کرنے میں فرق ہوتا ہے، اور ایران نے جو باتیں ذاتی طور پر کی ہیں ان کا جائزہ لیا جائے گا۔
وائٹ ہاؤس ترجمان نے یہ بھی کہا کہ صدر ٹرمپ عرب ممالک سے جنگ کے اخراجات میں مدد لینے پر غور کر سکتے ہیں، اور خلیجی ممالک ایران جنگ کے اخراجات میں اپنا حصہ ڈال سکتے ہیں، تاہم اس پر حتمی فیصلہ صدر خود کریں گے۔


