ملک بھر میں کل ارتھ آور منایا جائے گا، وزیراعظم کی ہدایت پر ایک گھنٹہ لائٹس بند رہیں گی

اسلام آباد(بولونیوز) ملک بھر میں کل 28 مارچ کو ارتھ آور 2026 منایا جائے گا جس کا عنوان “زمین کے لیے ایک گھنٹہ دیں” رکھا گیا ہے۔

وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ رات 8:30 بجے سے 9:30 بجے تک غیر ضروری لائٹس بند رکھی جائیں، تاکہ عوام بجلی کی بچت اور ماحولیاتی تحفظ میں اپنا حصہ ڈال سکیں۔

تمام سرکاری اور نجی اداروں کو بھی ارتھ آور میں بھرپور شرکت کی ہدایت کی گئی ہے، جس کا مقصد توانائی کی بچت اور عوام میں ماحولیاتی شعور اجاگر کرنا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *