وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہدایت: مجرم یا مطلوب ملزم کو پاسپورٹ جاری نہ کیا جائے

اسلام آباد(بولونیوز) محسن نقوی نے ہدایت دی ہے کہ کسی بھی مجرم یا مطلوب ملزم کو ہر گز پاسپورٹ جاری نہ کیا جائے۔ ساتھ ہی انہوں نے سفارت خانوں کو پاسپورٹ سیکشن کے لیے اضافی عملہ فوری فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔

وزیر داخلہ نے بتایا کہ نیشنل پولیس بیورو کی جانب سے کریکٹر سرٹیفکیٹ کی تصدیق کے عمل کو سہل اور تیز کیا گیا ہے اور پولیس کی جانب سے کریکٹر سرٹیفکیٹ ترجیحی بنیادوں پر جاری کیے جا رہے ہیں۔

محسن نقوی نے مزید کہا کہ اس اقدام کا مقصد پاسپورٹ کے اجراء میں شفافیت اور سیکیورٹی کو یقینی بنانا ہے۔ علاوہ ازیں ڈاکٹر ظہور احمد (پاکستان کے سفیر، اسپین) اور قونصل جنرل بارسلونا نے وفاقی وزیر داخلہ کو تفصیلی بریفنگ بھی دی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *