وزیراعظم شہباز شریف کل کراچی کا ایک روزہ دورہ کریں گے
کراچی(بولونیوز) شہباز شریف کل کراچی کا ایک روزہ دورہ کریں گے، جس میں وہ اہم سرکاری اور سیاسی ملاقاتیں کریں گے۔وزیراعظم اپنے دورے کے دوران وزیراعلیٰ سندھ اور گورنر سندھ سے ملاقاتیں کریں گے، جس میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
اس کے علاوہ وزیراعظم پاکستان پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمان سے بھی ملاقات کریں گے اور ان کی صاحبزادی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کریں گے۔
دورے کے دوران شہر کی مجموعی صورتحال، ترقیاتی منصوبوں اور دیگر اہم معاملات پر بھی گفتگو کی جائے گی، اور وزیراعظم کی رہنمائی میں مختلف حکومتی اقدامات کا جائزہ لیا جائے گا۔


