عمران خان کی آنکھ میں بہتری، بہن علیمہ خان کا بیان

راولپنڈی(بولونیوز) علیمہ خان نے کہا ہے کہ عمران خان نے اپنے بچوں کو بتایا ہے کہ ان کی متاثرہ آنکھ میں تھوڑی بہت بہتری آئی ہے۔اڈیالہ جیل کے قریب میڈیا سے گفتگو میں علیمہ خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے بچوں سے بات کرائی گئی اور بچوں نے بھی بتایا کہ آنکھ کی حالت میں بہتری محسوس ہو رہی ہے۔

انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ بانی پی ٹی آئی کی دوسری آنکھ متاثر نہ ہو اور کہا کہ انہیں معلوم نہیں کہ علاج میں کتنی بہتری ہوئی ہے، جبکہ حکومت چھپ چھپا کر انہیں اسپتال منتقل کرتی رہی ہے۔

دوسری جانب بانی پی ٹی آئی کی بہنوں اور وکلا کو آج بھی اڈیالہ جیل کے باہر گورکھ پور ناکہ پر روک دیا گیا، جس پر انہوں نے احتجاجی دھرنا دیا۔

جیل ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ملاقات کانفرنس روم میں تقریباً 25 منٹ تک جاری رہی، جس دوران بشریٰ بی بی نے متاثرہ آنکھ کے حوالے سے معلومات حاصل کیں۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ ملاقات میں بانی پی ٹی آئی کی بچوں سے عید پر ٹیلیفونک گفتگو کے بارے میں بھی بات چیت کی گئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *