سندھ اسکول ایجوکیشن اینڈ لٹریسی ڈپارٹمنٹ میں تبادلوں اور تقرریوں پر پابندی عائد
کراچی(بولویوز)اسکول ایجوکیشن اینڈ لٹریسی ڈپارٹمنٹ سندھ نے تبادلوں اور تقرریوں پر پابندی عائد کر دی ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق ڈی ڈی اوز، ہیڈ ماسٹرز، پرنسپلز اور سینئر پرنسپلز کی پوسٹنگ اور ٹرانسفر پر پابندی ہوگی۔
مزید کہا گیا ہے کہ ترقی یا خالی آسامی پر تعیناتی کی صورت میں بجٹ کے استعمال یا عدم استعمال کا سرٹیفکیٹ لازمی ہوگا، اور یہ سرٹیفکیٹ اکاؤنٹنٹ جنرل سندھ یا متعلقہ ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسر سے تصدیق شدہ ہونا ضروری ہے۔نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ یہ پابندی اسکول اسپیسفک بجٹ 2025-26 کی تکمیل تک برقرار رہے گی۔


