حکومت کا کوٹے کے مطابق پیٹرول الاٹ کرنے کا فیصلہ، ایپ کی تیاری جاری

اسلام آباد(بولونیوز) وفاقی حکومت پاکستان نے پیٹرولیم مصنوعات کی منصفانہ تقسیم کے لیے کوٹے کے مطابق پیٹرول الاٹ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اس مقصد کے لیے ایک جدید ڈیجیٹل نظام متعارف کرایا جا رہا ہے، جس کے تحت حکومت ایک موبائل ایپ تیار کر رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کے صارفین اس ایپ کو اپنے موبائل فون میں ڈاؤن لوڈ کر سکیں گے۔ ایپ کے ذریعے ہر شہری اپنی گاڑی کا رجسٹریشن نمبر اور قومی شناختی کارڈ نمبر درج کر کے خود کو رجسٹر کرے گا۔

حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ رجسٹریشن کے بعد ہر شہری کے لیے اس کی ضرورت اور دستیابی کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کا کوٹہ مقرر کیا جائے گا۔ اس ڈیجیٹل نظام کا مقصد پیٹرول کی غیر ضروری ذخیرہ اندوزی، بلیک مارکیٹنگ اور قلت پر قابو پانا ہے۔

ذرائع کے مطابق مجوزہ نظام کے نفاذ سے پیٹرولیم مصنوعات کی شفاف تقسیم ممکن ہو سکے گی، جبکہ صارفین کو بھی اپنی ضرورت کے مطابق پیٹرول باقاعدہ اور منظم انداز میں دستیاب ہوگا۔ حکومت کی جانب سے ایپ اور پالیسی سے متعلق مزید تفصیلات جلد سامنے آنے کا امکان ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *