حزب اللہ کے راکٹ حملوں میں ایک اسرائیلی ہلاک، متعدد زخمی
بیروت/تل ابیب(بولونیوز)حزب اللہ کے راکٹ حملوں میں اسرائیل کی ایک خاتون ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔حزب اللہ نے شمالی اسرائیل پر راکٹوں کی بارش کی اور تقریباً 90 سے زائد راکٹ فائر کیے، جبکہ ڈرونز کے ذریعے بھی حملے کیے گئے۔
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ حملوں کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوئے اور انفراسٹرکچر کو بھی نقصان پہنچا۔ اسرائیلی حکام نے حفاظتی اقدامات میں اضافہ کر دیا ہے اور متاثرہ علاقوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔
حالیہ واقعے کے بعد خطے میں کشیدگی میں اضافہ ہو گیا ہے اور عالمی برادری نے فوری طور پر پر امن حل کی اپیل کی ہے۔


