امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کے دورہ پاکستان کا امکان

اسلام آباد(بولونیوز) جے ڈی وینس کے رواں ہفتے پاکستان کے دورے کا امکان ہے، جہاں وہ مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے حوالے سے مذاکرات کر سکتے ہیں۔

نجی ٹی وی ذرائع کے مطابق امریکی نائب صدر اس ہفتے پاکستان کا دورہ کر سکتے ہیں تاکہ خطے کی موجودہ صورتحال پر بات چیت اور سفارتی رابطے کیے جائیں۔

واشنگٹن میں امریکی صحافی نے میمفس سے وائٹ ہاؤس واپسی پر ڈونلڈ ٹرمپ سے سوال کیا کہ کیا نائب صدر ایرانیوں سے مذاکرات کے لیے پاکستان جا رہے ہیں، تاہم صدر ٹرمپ نے اس سوال کو نظر انداز کرتے ہوئے جواب دیے بغیر وہاں سے گزر گئے۔

ذرائع کے مطابق نائب صدر کے دورے کا مقصد پاکستان کے ذریعے خطے میں امن و استحکام کے لیے ثالثی کردار کو فعال کرنا ہو سکتا ہے، جبکہ دورے کی تفصیلات اور شیڈول باضابطہ اعلان کے منتظر ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *