اسرائیلی لڑاکا طیارہ پاکستان کی فضائی حدود کے قریب، ایران نے مار گرانے کا دعویٰ

اسلام آباد/تہران(بولونیوز)ایک اسرائیل کا لڑاکا طیارہ پاکستان کی فضائی حدود کے قریب دیکھا گیا۔ذرائع کے مطابق پاکستان کے جے ایف-17 تھنڈر کے پائلٹ نے فوری اور واضح وارننگ دی: “آپ پاکستان کی فضائی حدود کے قریب ہیں، فوراً واپس جائیں ورنہ کارروائی کی جائے گی۔” وارننگ کا جواب سخت اور بروقت دیا گیا، مگر طیارہ واپس نہ جا سکا۔

بعد ازاں ایران نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے اسرائیلی لڑاکا طیارے کو مار گرایا ہے۔الجزیرہ کے مطابق صورتحال انتہائی سنجیدہ رخ اختیار کر چکی ہے اور خطے میں کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔ عالمی برادری نے فوری طور پر تصدیق اور محتاط رویہ اختیار کرنے کی اپیل کی ہے۔

اس پیش رفت کے بعد پاکستان کی فضائیہ اور ایران کی مسلح افواج نے بھی الرٹ جاری کر دیا ہے، اور صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *