نارتھ ناظم آباد میں فائرنگ، ایک نوجوان جاں بحق

کراچی(بولونیوز)نارتھ ناظم آباد بلاک H میں برانڈ زون کے قریب واقع ایک دکان میں فائرنگ کے واقعے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کی جا رہی ہے۔چھیپا ذرائع کا کہنا ہے کہ جاں بحق شخص کی شناخت ثاقب ولد نامعلوم کے نام سے ہوئی ہے، جس کی عمر تقریباً 25 سال بتائی جا رہی ہے۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور شواہد اکٹھے کر کے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *