بانی پی ٹی آئی کی شفا ہسپتال منتقلی درخواست پر عدالت میں سماعت

اسلام آباد(بولونیوز)بانی پی ٹی آئی عمران خان کی شفا ہسپتال منتقلی کے لیے دائر درخواست کی سماعت عدالت میں ہوئی، جس میں رجسٹرار آفس کی جانب سے لگائے گئے اعتراضات کو دور کرنے کے لیے مہلت منظور کر لی گئی۔

سماعت جسٹس انعام امین منہاس کی سربراہی میں ہوئی، جبکہ درخواست گزار ڈاکٹر عظمی کے وکیل عزیر بھنڈاری عدالت میں پیش ہوئے۔ وکیل نے بتایا کہ رجسٹرار آفس کی جانب سے کچھ اعتراضات لگائے گئے ہیں جنہیں آئندہ سماعت تک دور کر دیا جائے گا۔

عدالت نے رجسٹرار آفس سے ہدایت کی کہ وہ رپورٹ فراہم کرے کہ اس طرح کی کتنی درخواستیں زیر التوا ہیں۔ جسٹس انعام امین منہاس نے استفسار کیا کہ “آپ کی جانب سے مختلف درخواستیں ایک ہی طرح کی دائر ہوئیں ہیں؟” جس پر وکیل عزیر بھنڈاری نے جواب دیا کہ اس پٹیشنر نے اور کوئی درخواست اس طرح کی دائر نہیں کی۔

عدالت نے کیس کی مزید سماعت آئندہ ہفتے کے لیے ملتوی کر دی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *